بی بی سی ایل کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر پرویز اقبال انتقال کر گئے

پرویز اقبال اپنے شعبے میں ایک باوقار اور تجربہ کار شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

May 30, 2026 · قومی

کراچی: بی بی سی ایل کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور اشتہاری صنعت کی معروف شخصیت پرویز اقبال طویل علالت کے بعد ہفتہ  آج انتقال کر گئے۔

مرحوم کے انتقال کی خبر سے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور میڈیا و اشتہاری حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ پرویز اقبال اپنے شعبے میں ایک باوقار اور تجربہ کار شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ ہفتہ 30 مئی کو نمازِ مغرب کے بعد سکینہ مسجد، ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔

مرحوم کے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کے لیے اجتماع اتوار 31 مئی 2026 کو نماز عصر اور مغرب کے درمیان ان کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں منعقد ہوگا۔

مرحوم کے لواحقین میں اہلیہ، بیٹے، بیٹی، داماد، بہو اور دیگر اہلِ خانہ شامل ہیں۔ اہلِ خانہ نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی درخواست کی ہے۔