پرویز اقبال کے انتقال پر اے پی این ایس کا اظہارِ تعزیت
پرویز اقبال نے صحافت اور اشتہاری صنعت کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کراچی: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے بی بی سی ایل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کراچی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اشتہاری صنعت کی ممتاز شخصیت پرویز اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اے پی این ایس کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی وفات کو میڈیا اور اشتہاری شعبے کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پرویز اقبال نے صحافت اور اشتہاری صنعت کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اے پی این ایس کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات اور شعبے کے لیے ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔