معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کی زہریلا شربت سے طبیعت خراب،اسپتال منتقل

عیدالاضحیٰ کے موقع پر تھانہ بیگووالہ کے علاقے کوٹلی کھوکھراں میں ایک دعوت میں شریک تھے، جہاں مشروب پینے کے کچھ دیر بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

May 30, 2026 · قومی
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کی زہریلا شربت سے طبیعت خراب،اسپتال منتقل

معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کی زہریلا شربت سے طبیعت خراب،اسپتال منتقل

پنجاب کے ضلع سمبڑیال میں معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حکیم بابر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تھانہ بیگووالہ کے علاقے کوٹلی کھوکھراں میں ایک دعوت میں شریک تھے، جہاں مشروب پینے کے کچھ دیر بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

واقعے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمبڑیال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابتدائی معائنے میں زہر کے واضح شواہد سامنے نہیں آئے، تاہم مزید جانچ کے لیے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حکیم بابر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ابتدائی علاج کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔