اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ۔ 4 افراد جاں بحق

اٹھا چوک کے قریب حادثہ پیش آیا، ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس کی کارروائی

May 31, 2026 · قومی

اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں اٹھا چوک کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے دو کی شناخت محمد فضل اور عامر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے حادثے میں ملوث گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔