ہنگو میں تالاب میں نہاتے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
کوٹکی کے قریب حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں
May 31, 2026 · قومی
خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کے علاقے کوٹکی کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تالاب میں 5 بچے نہاتے ہوئے ڈوبے تھے، جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے بچوں کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔