مردان میں عید کے دوران ’’55‘‘ بچوں کی پیدائش
عید تعطیلات کے دوران مردان میں ٹریفک حادثات میں 479 افراد زخمی ہوئے.
فائل فوٹو
مردان کے میڈیکل کمپلیکس میں عید کے دوران 55 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مردان کے میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران فراہم کی جانب والی طبی سہولتوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق عید کی تین روزہ تعطیلات کے دوران ہسپتال میں 55 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ چھٹیوں کے دوران ہسپتال میں مختلف بیماریوں کا شکار 12 ہزار سے زائد افراد کو طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
ہسپتال ترجمان کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عید کے دوران سب سے زیادہ ڈائریا اور اسہال کے 543 مریض ہسپتال آئے جب کہ ان ہی ایام میں کتے کے کاٹنے کے 373 واقعات بھی رونما ہوئے۔
عید تعطیلات کے دوران مردان میں ٹریفک حادثات میں 479 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔