گلگت بلتستان انتخابات؛ایم کیو ایم پاکستان نے( ن )لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا

وقت آ گیا ہے کہ شگر میں خاندانی اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہوا،امیدوار ایم کیو ایم پاکستان

May 31, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

شگر: گلگت بلتستان انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار احتشام الحق نے ن لیگ کے امیدوار طاہر شگری کی حمایت کا اعلان کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقے جی بی اے 12شگر میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار احتشام الحق نے (ن) لیگ کے امیدوار طاہر شگری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کاکہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ شگر میں خاندانی اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہوا،عوام کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ان کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کرے۔