دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کے شٹ ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ شام سے بند بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔

May 31, 2026 · قومی

کراچی : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کے شٹ ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ شام سے بند بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی اور پانی کی فراہمی معطل ہے ۔  

ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے  مطابق پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ دھابیجی گرڈ کے ٹرانسفارمرز میں فنی خرابی کے باعث گزشتہ شام شٹ ڈاؤن کیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ اس جبری شٹ ڈاؤن سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے 10 پمپنگ یونٹس بند ہیں۔

ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشنز بند ہونے سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے۔

ترجمان کے مطابق بجلی کی مکمل بحالی کے وقت کے بارے میں حتمی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔