وزیراعلی پنجاب کمپلینٹ سیل کی جعلی چیئرپرسن گرفتار، مقدمہ درج
ملزمہ مہناز سعید نے جہلم سٹی پولیس سےپروٹوکول اور سہولتوں کی ڈیمانڈ کی۔ پی ٹی آئی مظفرگڑھ سے تعلق ہے،ترجمان پولیس
فائل فوٹو
لاہور: وزیراعلی پنجاب کمپلینٹ سیل کی چیئرپرسن بن کر پروٹوکول حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی ملزمہ گرفتارکر لی گئی اور مقدمہ درج کر لیا گیا-
جہلم میں وزیراعلی شکایت سیل کی جعلی چیئر پرسن گرفتارکر لی گئی،ملزمہ کا تعلق پی ٹی آئی سے بتا یا جاتا ہے -ترجمان جہلم پولیس نے بتایا کہ ملزمہ مہناز سعید نے جہلم سٹی پولیس کو بطور چیئرپرسن وزیراعلی شکایت سیل تعارف کرایا۔
ملزمہ مہناز سعید نے جہلم پولیس سے پروٹوکول اور سہولتوں کی ڈیمانڈ کی۔وزیراعلی پنجاب شکایت سیل سے چیک کرنے پر ملزمہ مہناز سعید سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان جہلم پولیس نے مزید بتایا کہ جعلسازی ثابت ہونے پر پولیس نے ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیااورگاڑی سے شراب بھی برآمد کر لی ہے۔ملزمہ مہناز سعید کا تعلق پی ٹی آئی مظفرگڑھ سے بتایا جاتا ہے-
٭٭٭٭