فاروق ستار نے بجٹ کی منظوری کے معاملے پر اہم سیاسی شرط عائد کردی

بجٹ کی منظوری کے لیے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ بحالی ان کی جماعت کی بنیادی شرط ہے۔

June 1, 2026 · قومی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے بجٹ کی منظوری کے معاملے پر اہم سیاسی شرط عائد کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے لیے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ بحالی ان کی جماعت کی بنیادی شرط ہے۔

فاروق ستار کے مطابق یہ معاملہ ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بھی زیر غور آیا تھا، تاہم کسی رکن نے اس پر اعتراض نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ سے قبل پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں اس معاملے پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔