شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات مقرر
صوبائی صدر جنید اکبر خان کی ہدایت پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
June 1, 2026 · قومی
تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی کو پارٹی کا صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے۔
مذکورہ فیصلہ صوبائی صدر جنید اکبر خان ایم این اے کی ہدایت پر کیا گیا۔
اس ضمن میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف خیبر پختونخوا علی اصغر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
شوکت یوسفزئی کی یہ تقرری ملک عادل اقبال کی بطور معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تقرری اور پارٹی عہدے سے علیحدگی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
ٹیگز: