شانگلہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق
رحیم آباد باسی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، 4 بچیاں بھی شامل ہیں
June 2, 2026 · قومی
شانگلہ کے علاقے رحیم آباد باسی میں ایک افسوسناک واقعے میں کچے مکان کی چھت گرنے سے بڑا سانحہ پیش آیا ہے۔6بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب گھر کے اندر بچے موجود تھے۔ چھت اچانک گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 4 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں اور لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ کچے اور خستہ حال مکان کی چھت کا بوجھ برداشت نہ کرنا بتایا جا رہا ہے۔