لاہور ائیرپورٹ سے اغوا خاتون کیس کا ڈراپ سین، کئی راز فاش

صوفیہ ماریہ رضامندی سے نوجوان کے ساتھ گئی ،شوہر ظاہر کرنے والا نیپالی شہری بھی قانونی شوہر نہیں ، پولیس

June 2, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: علامہ اقبال ائیرپورٹ سے غیرملکی خاتون کے مبینہ اغواء کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، صوفیہ ماریہ رضامندی سے نوجوان کے ساتھ گئی ، اغوا کا دعوی بے بنیاد ثابت ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق صوفیہ ماریہ ملر کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہوا جبکہ خاتون کو بحریہ ٹاؤن سے بازیاب کروایا گیا ۔ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خاتون رضامندی سے اپنے دوست نعمان کے ساتھ گئی ۔ دوران تفتیش اغواء کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ خود کو صوفیہ ماریہ کا شوہر ظاہر کرنے والا نیپالی شہری بھی قانونی شوہر نہیں بلکہ دوست نکلا ۔ پولیس کا کہنا ہے مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔