بیرسٹر غلام شبیر شاہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات

سرکاری نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد بیرسٹر غلام شبیر شاہ کی باقاعدہ تعیناتی عمل میں آ گئی ہے۔

June 3, 2026 · قومی

کراچی: سندھ حکومت نے بیرسٹر غلام شبیر شاہ کو پراسیکیوٹر جنرل سندھ مقرر کر دیا ہے۔

محکمہ قانون سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹر غلام شبیر شاہ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

یہ عہدہ پراسیکیوٹر جنرل فیض شاہ کی سندھ ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تعیناتی کے بعد خالی ہوا تھا۔

اس دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد بیرسٹر غلام شبیر شاہ کی باقاعدہ تعیناتی عمل میں آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر غلام شبیر شاہ، سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے ہیں۔