ملتان میں 5 سالہ بچہ ٹیوب ویل میں ڈوب کر جاں بحق

بچہ نہانے کے لیے حوض میں اترا اور ڈوب گیا، ریسکیو اہلکاروں نے لاش نکال لی

June 3, 2026 · قومی

فائل فوٹو

ملتان میں پیراں غائب روڈ پر 5 سالہ بچہ ٹیوب ویل میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹیوب ویل بند تھا تاہم اس کے حوض میں پانی موجود تھا۔

5 سالہ بچہ نہانے کے لیے حوض میں اترا اور ڈوب گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو نکال کر سی پی آر دیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔

بعد ازاں بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی، اہل خانہ شدید غم میں مبتلا ہیں۔