عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس پر 8 جون کو کراچی میں تعطیل کا اعلان
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام تمام دفاتر بند رہیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹو
کراچی: میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 8 جون کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 22 ذوالحج 1447 ہجری، بمطابق 8 جون کو شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام تمام دفاتر بند رہیں گے۔اس کے علاوہ وہ تمام ادارے اور دفاتر جو ضروری اور ہنگامی نوعیت کی خدمات انجام دیتے ہیں، معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی تعطیل کے فیصلے کی باقاعدہ منظوری مجاز اتھارٹی نے دی ہے، جس کے بعد اس فیصلے سے متعلق تمام متعلقہ محکموں اور شعبہ جات کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ نوٹیفکیشن پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔