سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
سکیورٹی اہلکار احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، اعلامیہ
June 4, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: سیکیورٹی خدشات کے باعث حکومت نے سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی عائد کردی۔
اعلامیے کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ کی عمارت بشمول بیرک نمبر اے-4 اور بی-4 میں آم کے ڈبے لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہےکہ سکیورٹی اہلکار احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی عملہ کسی بھی صورتحال میں سیکرٹریٹ کی حدود میں آم کے ڈبوں کا داخلہ بند کرے۔