ملتان میں کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق

جاں بحق ہونے والے افراد ٹول پلازہ کی اسٹیل کی چھت پر نصب لائٹس کی مرمت میں مصروف تھے۔

June 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ملتان میں کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ شیر شاہ ٹول پلازہ پر پیش آیا، جہاں تین مزدور لوہے کی سیڑھی کے ذریعے کام کر رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے افراد ٹول پلازہ کی اسٹیل کی چھت پر نصب لائٹس کی مرمت میں مصروف تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کام مکمل کرنے کے بعد مزدور لوہے کی سیڑھی واپس سٹور روم لے جا رہے تھے کہ سیڑھی اچانک بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تینوں افراد کو شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

کام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت قیوم، امین اور ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں افراد نجی طور پر کام کر رہے تھے، واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔