تنخواہوں میں 10سے 15 فیصد اضافے کی تجویز
ریلیف کا حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
June 6, 2026 · قومی
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں زیر غور آیا جس میں بجٹ کے اہم پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔
وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو بجٹ، پی ایس ڈی پی، ٹیکس اصلاحات اور پنشن و تنخواہوں میں ممکنہ اضافے پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ افراط زر کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ دستیاب مالی وسائل کو دیکھتے ہوئے حتمی ورکنگ تیار کی جائے۔
سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف کا حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔