لانگ مارچ اعلان کے بعد آزاد کشمیر میں کشیدگی برقرار۔ شاہراہیں بند
جامعہ آزاد کشمیر کے 8جون سے شروع ہونے والے تمام امتحانات ملتوی
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے پیشِ نظر کشیدگی برقرار ہے۔
اہم شاہراہیں بند اور بڑے پیمانے پر رینجرز اور پولیس تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ مواصلات کو محدود کرنے کے لیے مختلف مقامات پر موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کی جا چکی ہیں۔
ایکشن کمیٹی مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے اور بنیادی اشیائے خوردونوش (آٹے) اور بجلی پر سبسڈی کے حصول کے لیے سراپا احتجاج ہے۔
حالات کے پیشِ نظر حکومت نے سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔
جامعہ کشمیر (University of AJK) نے کشیدہ صورتحال کے سبب 8 جون سے شروع ہونے والے تمام امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کر دیئے ہیں۔