قومی اسمبلی میں بجٹ جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔طارق فضل چوہدری

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

June 9, 2026 · قومی

قومی اسمبلی میں مالی سال27-2026 کا وفاقی بجٹ جمعہ 12 جون کو پیش کیا جائیگا۔

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا گیا جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی کل سہ پہر 4 بجے بلا لیا گیا ہے۔

دونوں اجلاس صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیے ہیں۔

وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بجٹ جمعہ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔