ضلع ژوب کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

June 9, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان میں ضلع ژوب کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرکز ژوب کے جنوب میں 95 کلو میٹر دور تھا۔

لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے،فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔