پرائیویٹ اسکولوں کو سمر کیمپ فیس لینے کی اجازت نہیں ہوگی،وزیر تعلیم پنجاب

اسکول صرف اپنی ماہانہ ریگولر فیس وصول کر سکتے ہیں، تاہم سمر کیمپ کی علیحدہ فیس لینا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

June 10, 2026 · قومی

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کو سمر کیمپ کے نام پر کوئی اضافی فیس لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپنے خصوصی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اسکول صرف اپنی ماہانہ ریگولر فیس وصول کر سکتے ہیں، تاہم سمر کیمپ کی علیحدہ فیس لینا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکول مالکان والدین کو سمر کیمپ میں بچوں کو داخل کرانے پر مجبور نہیں کر سکتے اور یہ مکمل طور پر والدین کی مرضی پر منحصر ہوگا۔

رانا سکندر حیات کے مطابق حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگر کسی اسکول نے سمر کیمپ کی فیس وصول کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد والدین پر مالی بوجھ کم کرنا اور تعلیمی اداروں میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔