جی بی اے 8 اسکردو 2 میں ری پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس، محمد کاظم مثیم کامیاب قرار

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے منتخب امیدوار کو باضابطہ طور پر فارم 49 بھی جاری کر دیا گیا۔

June 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

گلگت: چیف الیکشن کمشنر نے گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 8 سکردو 2 میں ری پولنگ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا، جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے حلقے کا حتمی انتخابی نتیجہ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشترکہ امیدوار محمد کاظم مثیم کامیاب قرار پائے ہیں۔ کامیابی کے بعد ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے منتخب امیدوار کو باضابطہ طور پر فارم 49 بھی جاری کر دیا گیا۔

ری پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے اور حتمی نتیجے کے اعلان کے بعد حلقے میں جاری انتخابی بے یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام قانونی اور آئینی تقاضے پورے کرنے کے بعد حلقے کا حتمی نتیجہ جاری کیا گیا، جس کے تحت محمد کاظم مثیم کو کامیاب امیدوار قرار دیا گیا۔