وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کو گندم کی سپلائی شروع

اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ دینا ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

June 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت فوڈ سیکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ دینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاسکو کے ذریعے فوری اور مؤثر گندم سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا اقدام غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے عملی قدم ہے۔