پولیس سے بچنے کیلئے نوجوان کھجور کے درخت پر چڑھ گیا،ویڈیو وائرل
صورتحال طویل ہونے پر پولیس نے درخت کاٹ کر نوجوان کو نیچے اتارا، جس کے دوران وہ زخمی بھی ہو گیا اور بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ڈیرہ غازی خان میں پولیس سے بچنے کی کوشش میں ایک نوجوان کھجور کے درخت پر چڑھ گیا، جسے بعد ازاں پولیس نے درخت کاٹ کر حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب نوجوان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھ کر نیچے اترنے سے انکار کر دیا۔ اہلکاروں کی جانب سے اسے متعدد بار وارننگ دی گئی، تاہم وہ کافی دیر تک درخت پر موجود رہا۔
صورتحال طویل ہونے پر پولیس نے درخت کاٹ کر نوجوان کو نیچے اتارا، جس کے دوران وہ زخمی بھی ہو گیا اور بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے نوجوان کھجور کے درخت پر چڑھ گیا pic.twitter.com/VGRZ67JYcM
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) June 11, 2026
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے پولیس کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو محفوظ طریقے سے نیچے اتارنے کے دیگر طریقے اختیار کیے جا سکتے تھے۔
جبکہ بعض صارفین نے پولیس کارروائی کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صورتحال پر قابو پانے کا حق حاصل ہے۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔