زیادتی کیس میں رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے کیس کی سماعت کی، تاہم آج بھی فرد جرم عائد کرنے کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔

June 11, 2026 · قومی

لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ شرافت سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت کے دوران رجب بٹ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، جس کے بعد عدالت نے کارروائی ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے کیس کی سماعت کی، تاہم آج بھی فرد جرم عائد کرنے کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔

عدالت میں ملزمان کے وکیل رانا معروف نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

پولیس کے مطابق رجب بٹ، عبدالرحمان اور جہانگیر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی ہے۔