گوادر،علی بلوچ اور شیر محمد کا فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی بیٹیوں سے لاتعلقی کا اظہار
میری بیٹی اقرا گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے اوراس کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات موصول نہیں ہوئیں۔
گوادرسے تعلق رکھنے والے علی بلوچ اور شیر محمد نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی اپنی بیٹیوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیاگوادر سے تعلق رکھنے والے علی بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی اقرا گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے اوراس کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات موصول نہیں ہوئیں۔
علی بلوچ نے کہا کہ تمام رشتہ داروں اورجاننے والوں نے ممکنہ مقامات پراس کی تلاش کی، تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ علی بلوچ نے واضح کیا کہ وہ اورانکے خاندان کے تمام افراد اقرا کے کسی بھی غیرقانونی،ریاست مخالف یا غلط اقدام کی حمایت نہیں کرتے۔
گوادر کے شہری شیرمحمد نے بھی پریس کانفرنس میں اپنی بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی حنیفہ2 جون2026 سےلاپتہ ہے، تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہیں ملا۔بیٹی نے قانون،ریاست یا معاشرتی اقدارکیخلاف راستہ چنا تو خاندان ذمہ دارنہیں ہوگا۔
حنیفہ کے حوالے سے کیے جانے والے کسی بھی پروپیگنڈے سے ہمارا تعلق نہیں۔ شیر محمد کا کہنا تھا کہ میں ایک محب وطن پاکستانی شہری ہوں،آئین وقانون کااحترام کرتاہوں۔