لاہور میں آندھی، بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

موسم کی تبدیلی سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

June 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی، بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوئی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ موسم کی اس تبدیلی سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

گزشتہ کئی روز سے لاہور میں شدید گرمی کی لہر اور ہیٹ ویو جیسی صورتحال کے باعث شہری مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی شہر کے بعض علاقوں میں مزید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان موجود ہے۔