راولا کوٹ میں دھریک اور متیال مہرہ دونوں مقامات پر دھرنا ختم
سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے خدشے پر مظاہرین نے خود ہی دھرنا ختم کردیا
June 12, 2026 · قومی
کمشنر سردار وحید خان نے راولاکوٹ دھرنا ختم ہونے اور مظاہرین کے منتشر ہونے کی تصدیق کر دی۔
احتجاجی مقامات کا کنٹرول پولیس اور رینجرز نے سنبھال لیا جبکہ دھرنے کا اسٹیج بھی ہٹا دیا گیا
اس سے پہلے صحافی محمد مالک نے خبر دی کہ بہت ہائی لیول میٹنگ ہوئی ہے،
جس میں کشمیر کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے،
میٹنگ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ کچھ فیصلے جلدی میں کئے گئے، 12 کے بجائے 6 سیٹیں ختم کرنے پر مذاکرات ہونگے۔