بلوچستان میں ہڑتال، 34 اساتذہ جبری ریٹائر کر دیے گئے
اس سے قبل بھی تین اسسٹنٹ پروفیسرز کو اسی نوعیت کے اقدام کے تحت جبری ریٹائر کیا جا چکا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان میں ہڑتال میں شرکت کے الزام پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 34 اساتذہ کو جبری ریٹائر کر دیا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن بلوچستان کے مطابق کارروائی کے تحت ایک 20 گریڈ کی پروفیسر سمیت کالجز کے مختلف کیڈرز کے اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق جبری ریٹائر کیے جانے والوں میں گریڈ 17 کے 16 لیکچررز، گریڈ 18 کے 12 اسسٹنٹ پروفیسر اور گریڈ 19 کے 5 ایسوسی ایٹ پروفیسر شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی تین اسسٹنٹ پروفیسرز کو اسی نوعیت کے اقدام کے تحت جبری ریٹائر کیا جا چکا ہے۔
اس فیصلے کے بعد تعلیمی حلقوں میں تشویش اور بحث بھی شروع ہو گئی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کارروائی قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔