سابق سینیٹر تاج آفریدی موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
June 12, 2026 · قومی
موٹروے ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سابق سینیٹر کی گاڑی اسلام آباد سے پشاور جا رہی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور تاج آفریدی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر گاڑی میں تکنیکی خرابی (مکینیکل فالٹ) کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
موٹروے پولیس نے واقعے کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔