گورنر سندھ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے نئے چئیرمین کی تعیناتی کی منظوری دیدی
گورنر سندھ نے ایس پی ایس سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے ارسال کی گئی سمری پر دستخط کر دیے ، اعلامیہ
June 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے رضوان احمد کو سندھ پبلک سروس کمیشن کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے ایس پی ایس سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے ارسال کی گئی سمری پر دستخط کر دیے ۔
گورنر سندھ نے نئے چیئرمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رضوان احمد کی قیادت میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے وقار اور ساکھ میں مزید اضافہ ہوگا۔