محمود خان اچکزئی کو دھرنے کاوقت کم کرنےکامشورہ دیا تھا،علیمہ خان
علیمہ خان کی میڈیا گفتگو، دھرنے کے وقت میں تبدیلی سے متعلق وضاحت
June 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ نے محمود خان اچکزئی کو دھرنے کا وقت کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی لیڈر شپ نے ہی کہا تھا کہ دھرنے کا وقت تبدیل کیا جائے اور وہ 10 ہزار لوگوں کو لے کر آئیں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے اچکزئی صاحب کے کہنے پر دھرنے کا وقت تبدیل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ سے پوچھنا چاہیے کہ آپ نے 10 ہزار لوگوں کو جمع کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ٹیگز: