فرانسیسی صدر کی موجودگی میں ٹرمپ نے ایم او یو پر دستخط کردیئے

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے،

June 18, 2026 · اہم خبریں

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر دستخط فرانس کے تاریخی شہر ورسائی میں کیے گئے، جہاں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی موجود تھے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے، جس کا مقصد باہمی تناؤ میں کمی اور مختلف امور پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق معاہدے کے 14 نکات پر مشتمل متن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس دستاویز کو “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” کا عنوان دیا گیا ہے۔

https://x.com/iihtishamm/status/2067405392905146578?s=20

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے معاہدے سے متعلق پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے کو ہونے والے ممکنہ مذاکرات کے بارے میں حتمی اعلان ابھی نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ چند گھنٹے قبل تک نئی ملاقات طے شدہ تھی، تاہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد مشاورت کے لیے وقتی وقفہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آئندہ ملاقات کے حوالے سے فیصلہ آنے والے چند گھنٹوں میں متوقع ہے جبکہ جنیوا میں وفود کی مجوزہ شرکت کا شیڈول تاحال برقرار ہے۔