موٹروے پر مسافر اورمال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والےآلات لازمی قرار

موٹرویز اور شاہراہوں پر حفاظتی اقدامات سخت، خلاف ورزی پر کارروائی

June 18, 2026 · قومی

فائل فوٹو

موٹر وے پولیس نے شہریوں اور ان کے مال و اسباب کے تحفظ کے لیے ملک گیر فائر سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مہم کے تحت قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ گاڑیوں میں فعال فائر ایکسٹنگوشر کا موجود ہونا ضروری ہوگا۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق اس ہدایت کی خلاف ورزی پر 24 جون کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملک گیر فائر سیفٹی آگاہی مہم 24 جون تک جاری رہے گی۔