نارووال میں چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ،4 افراد زخمی

چھت گرنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع

June 18, 2026 · قومی

فائل فوٹو

نارووال میں پرانی چھت کی مرمت کے دوران اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق،4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبنے والوں میں میاں بیوی، بیٹی اور نواسہ شامل تھے۔ حادثے میں 8 سالہ احتشام موقع پر دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں 38 سالہ شازیہ، 16 سالہ اسماء اور 50 سالہ قیصر شامل ہیں۔

زخمیوں کو ملبے سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور چھت گرنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔