حیدرآباد ریلوےاسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سےاتر گئیں

کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کا اپ ٹریک متاثر، بحالی جاری

June 19, 2026 · قومی

فائل فوٹو

اندرون سندھ کے علاقے حیدرآباد کے ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق واقعہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 کے قریب پیش آیا، اور مال گاڑی کراچی سے پنجاب کی جانب جا رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں ڈی ریل ہونے سے اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ریلوے کی تکنیکی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی اور بوگیوں کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کا کام جاری ہے۔