پاکستان کی سفارتی کامیابیوں نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کی دفاعی کامیابیوں اور خطے میں ثالثی کے کردار نے اسے ایک مؤثر سفارتی طاقت کے طور پر اجاگر کیا ہے۔
پاکستان نے سفارتی میدان میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو نئی اہمیت حاصل ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی دفاعی کامیابیوں اور خطے میں ثالثی کے کردار نے اسے ایک مؤثر سفارتی طاقت کے طور پر اجاگر کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا سمیت عالمی حلقوں میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کو اپنی سفارتی پوزیشن بہتر بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
جی سیون اجلاس کے دوران بھی علاقائی سفارتی صورتحال پر توجہ دی گئی، جہاں مبصرین کے مطابق پاکستان کے کردار کو نمایاں اہمیت دی گئی۔
بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق نئی عالمی صورتحال میں خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کو ایک اہم فریق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات نے جنوبی ایشیا کی سفارتی سمت کو تبدیل کر دیا ہے۔