پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے درمیان تعلقات خوشگوار ہیں،ٹرمپ
یہ ایک قابلِ تعریف منظر ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت ایک دوسرے کا احترام کرتی ہے۔
پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے درمیان تعلقات خوشگوار ہیں،ٹرمپ
واشنگٹن،امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے درمیان تعلقات خوشگوار ہیں اور یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اچھے تعلقات موجود ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک قابلِ تعریف منظر ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت ایک دوسرے کا احترام کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بعض سفارتی معاملات میں، خصوصاً ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں، امریکہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور اس عمل میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مختلف رہنماؤں سے ان کی ملاقاتیں اور روابط رہے ہیں اور وہ بین الاقوامی تعلقات کو بہتر بنانے کے حق میں ہیں۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے دنیا کے پسندیدہ رہنماؤں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا ذکر بھی کیا۔