درگئی میں موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی پر فائرنگ۔ خاتون جاں بحق،شوہر زخمی

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی

June 20, 2026 · قومی

فائل فوٹو

تحصیل درگئی کے علاقے ہریانکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق واقعے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور شوہر زخمی ہوا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص اور خاتون کی لاش کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کیا۔

زخمی شخص کی شناخت امیر نواب (عمر تقریباً 40 سال) جبکہ جاں بحق خاتون کی شناخت ارشادہ (عمر تقریباً 35 سال) ساکنان ہریانکوٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ia

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔