9 مئی کیس،چار پی ٹی آئی رہنمائوں کو 10، 10 سال قیدکی سزا،شاہ محمود بری
عدالت نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور نذرِ آتش کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق ایک مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں کئی سیاسی رہنماؤں کے خلاف فیصلہ جاری کیا گیا۔
عدالت نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور نذرِ آتش کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔
فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں محمود الرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
دوسری جانب عدالت نے اسی مقدمے میں نامزد سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا۔
مقدمے کا فیصلہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سنایا، جہاں کیس کی سماعت جاری تھی۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد ملک بھر میں مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، جن کی سماعت مختلف عدالتوں میں جاری ہے۔