16 سالہ کے لڑکے لڑکیوں کو 125 موٹر سائیکل چلانےکی قانونی اجازت

والدین کی اجازت کے بعد موٹر سائیکل پرمٹ، ٹیسٹ، فیس اور شرائط

June 20, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجراء کر دیا گیا ہے اور 16 سال کی عمر کے نوجوان لڑکیاں اور لڑکے ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنا شروع کر رہے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق یہ پرمٹ والدین کی اجازت کے بعد جاری کیا جائے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے مطابق جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ صرف موٹر سائیکل چلانے کے لیے ہوگا۔ فرحان اسلم کے مطابق اس پرمٹ پر 125 سی سی تک موٹر سائیکل یا سکوٹی چلانے کی اجازت ہو گی۔

ترجمان ٹریفک کے مطابق جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے سمارٹ کارڈ یا ب فارم لازم ہوگا، جبکہ امیدواروں سے سائن اور روڈ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو موقع پر ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیا جائے گا۔

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کی سالانہ فیس 500 اور 1000 روپے ہو گی۔ سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق اس پرمٹ کے ساتھ ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ کا استعمال لازمی ہوگا۔

سی ٹی او فرحان اسلم کے مطابق سنگین اور متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں کی صورت میں ڈرائیونگ پرمٹ کینسل کر دیا جائے گا۔