شہباز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ۔ اسلام آباد میمورینڈم کے علاوہ پانی کے مسئلے پر پاک، بھارت مذاکرات بھی متوقع

وزیر اعظم واٹر کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے

June 21, 2026 · اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف ایران ، امریکہ تکنیکی مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے۔ پی ایم آفس کے مطابق ایک اعلیٰ سطح وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شرکت کریں گے ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بھی سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد اہم سفارتی اور تکنیکی معاملات پر اپنا مؤقف پیش کرے گا، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اہم پیش رفت کے طور پر، پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی سے متعلق امور پر بھی تیکنیکی سطح کے مذاکرات 21 جون کو برگن سٹاک، سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ میں بین الاقوامی واٹر ٹریٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں عالمی سطح پر آبی وسائل کے انتظام اور پانی سے متعلق معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔