رینالہ خورد کا ناکام عاشق جوڑانہرمیں کود گیا۔معاملے کی حقیقت کیاہے؟

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بچا لیا، مگر لڑکے کا کوئی سراغ نہ ملا

June 22, 2026 · امت خاص

تصویر: سوشل میڈیا

عشق میں ناکام جوڑا نہرمیں کودنے کی وائرل خبر 6 سال پرانی نکلی۔

سوشل میڈیاپر ایک ایف آئی آر گردش کررہی ہے جس کے حوالے سے بتایا جارہاہے کہ رینالہ خورد میں عشق میں مبتلاء ایک ناکام جوڑے نے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو تو بچا لیا، مگر لڑکے کا کوئی سراغ نہ ملا۔

16 گھنٹے تک نہر کھنگالنےکے بعد، آخرکار سوہنی نے روتے ہوئے راز کھول دیااور بتایا کہ چھلانگ لگاتے ہی میرا ماہیوال مجھے ڈوبتا چھوڑ کر خود تیرنا شروع ہو گیا، دوسرے کنارے پہنچا اور وہاں سے کلٹی مار گیا!۔بعد ازاں ماہیوال کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

مذکورہ ایف آئی آر پر 2020 کی تاریخ درج ہے۔اس کے مطابق خاتون کا نام غلام ظہرا ں اورمبینہ طورپر نہر میں چھلانگ لگانے کے بعد دوسرے کنارے سے باہر نکل کر فرار لڑے کا نام محمدعلی تھا۔
وقوعہ کی تاریخ 15 جون 2020 درج کی گئی تھی۔