پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5اعشاریہ 4 شدت کازلزلہ

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق مرکز افغانستان ہندوکش میں تھا

June 22, 2026 · قومی

فائل فوٹو

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کے پی میں پشاور، سوات، باجوڑ، بونیر، ہنگو، شانگلہ، کوہاٹ، مہمند اور شبقدر سمیت گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی آئی خان اور ملتان سمیت گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔