9 اور 10محرم کوملک بھرمیں عام تعطیلات کی منظوری

ملک بھر میں عاشورہ کے موقع پر دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان

June 22, 2026 · قومی

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ۔

عاشورہ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے اور 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، اس دوران تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے اور جلوس نکالے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے بھی 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہے۔

محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔