سرگودھامیں بچی کے مبینہ قاتل کی گرفتاری اورمقابلے میں ہلاکت کی متضاداطلاعات

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا

June 23, 2026 · امت خاص

لصویر : سوشل میڈیا

 

سرگودھامیں 7سالہ بچی کی آبروریزی اور قتل کیس میں اہم پیش رفت کی متضاد اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم جھال چکیاں نامی جگہ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیاہے۔ان‏اطلاعات کے مطابق پولیس ملزم کو تفتیش اور برآمدگی کے سلسلے میں لے جا رہی تھی کہ راستے میں مبینہ طور پر اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

‏ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا اور بعد ازاں دم توڑ گیا، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسرے ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق مزید تین افراد بھی حراست میں ہیں۔پولیس نے مقتولہ منتہازہرہ کے والد کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں کریانہ سٹور کے مالک سمیت تین افراد مبینہ طور پر قتل کی سازش اور معاونت کے الزام میں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق دکان مالک محمد عباس کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد یہ واقعہ پیش آیا، مرکزی ملزم ارسلان نے مبینہ طور پر دیگر نامزد افراد کے ایما پر بچی کو قتل کیا، ملزم نے قتل سے قبل مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا گیا ہے دیگر افراد سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا بتاناہے کہ ملزم گزشتہ دو سال سے کریانہ سٹور پر ملازمت کر رہا تھا