فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی ایرانی صدر سےملاقات،امن اقدامات پر تبادلہ خیال
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمے دارانہ کردار، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات میں علاقائی امور اور امن اقدامات پر گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی پیشرفت اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمے دارانہ کردار، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے تنازع کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مفاہمت بڑھانے کی پاکستانی کوششوں کو بھی سراہا۔
ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
خیال رہے کہ ایرانی صدر ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔نور خان ایئر بیس پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔