نجی بینک میں دو تنخواہ دار کھاتوں سےایک ارب کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

ایف آئی اے نے مشکوک مالی لین دین پر تفتیش کا آغاز کر دیا

June 24, 2026 · قومی

فائل فوٹو

نواب شاہ میں نجی بینک کے دو سیلری اکاؤنٹس سے ایک ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق اکاؤنٹس ہولڈر کے بجائے کوئی اور افراد اکاؤنٹس استعمال کر رہے تھے، جبکہ مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس حوالے سے 29 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں اکاؤنٹس ہولڈر ضمانت پر ہیں۔ اطلاع نہ دینے پر چار بینک ملازمین کو مقدمے میں نامزد کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سکھر آفس میں طلب کر لیا گیا ہے۔